اسلام آباد (آن لائن)گندم سکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلیے چار رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، تحقیقاتی کمیٹی کا سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق سیکرٹریز فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے معاملے سے متعلق تحقیقات مکمل کر لیں۔ کابینہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گندم درآمد سکینڈل تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیٹی کا چھٹی کے روز طویل اجلاس ہوا، سابق سیکرٹریز فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے پوچھ گچھ مکمل کر لی، کمیٹی کا سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق نگران وزیراعظم طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کمیٹی کی جانب سے بلایا گیا مگر ابھی تک حاضر نہیں ہوئے، کمیٹی آج سابق نگران وفاقی وزراء شمشاد اختر، گوہر اعجاز اور سابق وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ کمیٹی ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ ارکان کا گندم درآمد کے معاملے پر اہم کردار ہے، ان سے انکوائری کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی، چار رکنی کمیٹی کسٹم، کراچی پورٹ اور ایف بی آر کے متعلقہ افسران سے بھی تفتیش مکمل کرچکی ہے۔کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ پیر کو وزیراعظم کو پیش کرے گی۔#/s#
Load/Hide Comments



