اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہبازشریف نے گندم درآمد سکینڈل کی مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا،ہفتہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے اور معاملے سے متعلق بات چیت کی اور تحقیقات میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ کو نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیا،وزیر اعظم نے دریکارڈ اور دستاویزات کو سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ کو پیر تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مجھے ذمہ داروں کا واضح تعین کرکے بتایا جائے کوئی لگی لپٹی مت رکھیں،قوم کے سامنے سب کچھ سامنے رکھیں گے،ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں دوسری انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں پہلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا.
Load/Hide Comments



