جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ

پشاور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف اپنی علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے درمیان اعتماد کے فقدان کی بڑی وجہ وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور ہیں، جمعیت علماء اسلام ف نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا، اسی کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ حکومت مخالف اپنی الگ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی ف کا موقف ہے کہ کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، اس صورتحال میں ہمیں تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم حکومت کیخلاف الگ تحریک چلائیں گے کیوں کہ پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے پھر رابطہ کرے۔