پاکستان پیپلز پارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حامی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں دنیا بھر کے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حامی ہے آزاد و خودمختار پریس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کرداہے آزادیِ صحافت نہ صرف جمہوریت کی بنیاد ہے بلکہ شفافیت، احتساب اور معاشرے میں متنوع خیالات کے پھیلاؤ کے لیے بھی ضروری ہے: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزادیِ صحافت کے بنیادی حق کا تحفظ اور اس کی پاسداری ہر جمہوری حکومت اور پارٹی کی ذمہ داری ہونی چاہئے: تاریخی طور پریس نے پاکستان میں ایک واچ ڈاگ کے طور پر کام کیا ہے:پاکستانی پریس نے ناانصافیوں کو بے نقاب، بدعنوانی کی نشاندھی اور پسماندہ طبقات کی آواز کو اٹھایا ہے: صحافیوں کو درپیش سینسرشپ، جعلی خبروں اور تشدد جیسے چیلنجز پر تشویش ہے:میڈیا ادارے اپنی رپورٹنگ میں صحافتی اقدار، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کی پاسداری کو برقرار رکھیں:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آزادی کے اصولوں پر مبنی آزادی صحافت کی غیر متزلزل حمایت کی ہے1973ع کے آئین میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کی ضمانت قائد عوام شہید بھٹو کی لیگیسی ہے:قائدِ عوام کی قیادت میں ہونے والی اصلاحات نے میڈیا کی پالیسیوں کو لبرل بنایا اور زیادہ سے زیادہ آزادی کو فروغ دیا:شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیر اعظم آزادی صحافت کے فروغ کے لیے بیشمار اقدام اٹھائیشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سنسرشپ کے کالے قوانین کا خاتمہ کیا اور آزاد میڈیا کی ترقی کی بھرپور حمایت کی شہید بی بی نے عالمی سطح پر بھی آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی حمایت کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوری حکمرانی میں آزاد پریس کی اہمیت کو اجاگر کیا:شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمرانہ حکومتوں کے دوران پاکستان میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کی:صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین میں ‘جاننے کا حق’ شامل کرکے شہید بھٹو اور بی بی شہید کے وڑن اور رہنما اصولوں کی پیروی کی پی پی پی چیئرمین کا بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں سنگین خطرات کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جراَتمندانہ رپورٹنگ قابل تحسین ہیآئیے ہم آزادی صحافت کی مشعل کو آگے بڑھائیں، احتساب کے راستوں کو روشن کریں اور مکالمے کو فروغ دیں آئیے اپنی غیر متزلزل حمایت کے ذریعے صحافیوں کو بااختیار بنائیں:تا کہ صحافی بے خوف ہو کر سچائی کے راستوں پر سفر کر سکیں اور سب کے لیے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کریں۔