اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام، حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں، اہل قلم، کیمرہ مینوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آزادی ء صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام اور تاریخ کا سبق ہے غزہ میں کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے مرد وخواتین صحافی انسانیت کے ہیروز ہیں، انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں آزادیء صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام، حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں، اہل قلم، کیمرہ مینوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کے تحفظ کی دیوار اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے میڈیا اور تمام فریقین کو مل کر درست اطلاعات اور میڈیا کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا میڈیا اور اظہار کی آزادی کو جمہوریت کی بقاء اور زندگی کا معاملہ سمجھتے اور اس پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ شہاز شریف نے کہا کہ 16 ماہ کی ہماری حکومت کے اقدامات سے پاکستان پریس فریڈم کے عالمی انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوا تھا 16 ماہ کی حکومت کے دوران میڈیا کے تحفظ کے لئے قانون سازی، ہیلتھ انشورنس، میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے اور این آئی آر سی کے زریعے میڈیا ورکرز کو کروڑوں روپے کے واجبات کی ادائیگی ہوئی میڈیا انڈسٹری کی بہتری اور اسے مسائل سے نکالنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے، میڈیا اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر تعاون کریں گے.
Load/Hide Comments



