کابل(آن لائن)افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ٹیم میں کپتان راشد خان کے علاوہ رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمر زئی شامل ہیں۔نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی اور گلبدین نائب بھی افغانستان اسکواڈ میں شامل ہیں۔کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی، فرید احمد ملک اور نور احمد بھی افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔افغانستان کے ریزروز کھلاڑیوں میں صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی، سلیم صافی شامل ہیں۔#/s#
Load/Hide Comments



