الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 6 مئی کو طلب کر لیا،سکندر سلطان راجہ صدارت کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 6 مئی کو طلب کر لیا،الیکشن کمیشن اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے بجٹ سے متعلق مشاورت کی جائے گی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں 2024 کے الیکشن میں ہونے والے اخراجات کا جائزہ لیا جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آئندہ بجٹ میں الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز کی ضرورت بارے بھی مشاورت کی جائے گی آئند بجٹ میں الیکشن کمیشن کے اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں حکومت سے فنڈز بجٹ میں مانگے جائیں گے الیکشن کمیشن کے پاس فنڈز سر پلس ہوئے تو حکومت کو واپس کر دی جائے گی۔