اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ،نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے وزارت خزانہ کی متعلقہ وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تمام اہم اہداف کا ڈھانچہ تیار کر کے آئی ایم ایف کیساتھ شئیر کیا جائے گا آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اسٹریٹیجی پیپر بھی کابینہ سے منظور کرا لیا جائے گا ڈیٹ سروسنگ، ڈیفنس، ایف بی آر ٹارگٹ، اخراجات کا تخمینہ کے اہم اہداف فائنل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کیجانب سے بھی معاشی ٹیم کو بجٹ ورکنگ مکمل کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا آئی ایم ایف مشن اہم اہداف کیلئے تجاویز سے وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرے گا۔
Load/Hide Comments



