راولپنڈی (آن لائن)پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن کا انخلا جاری ہے،بالخصوص غیرقانونی افغان باشندوں کی بڑی تعداد کو مخصوص بارڈر کراسنگ پوائنٹس سے واپس بھیجا جا چکا ہے،اعدادوشمار کے مطابق اب تک پانچ لاکھ چھپن ہزار سے زیادہ غریب قانونی افغانی واپس جا چکے ہیں۔تفصیل کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 556,548 تک پہنچ چکی ہے۔ 22 اپریل سے 30 اپریل تک واپس جانیبوالے 13,567 افغان شہریوں میں 5412 مرد، 3458 خواتین اور 4697 بچے شامل تھے۔ اس عرصے کے دوران افغانستان روانگی کے لیے 632 گاڑیوں میں 512 خاندانوں کی واپسی عمل میں لائی گئی۔
Load/Hide Comments



