ایف بی آر کا 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آڈر جاری کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر کا 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آڈر جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے نشاندہی کر لی۔5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہیں، انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود ریٹرن فائل نہیں کر رہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل نہیں ہیں، انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جا سکتے۔