یکم مئی: بینکس،مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے

لاہور (آن لائن) ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے آج (بروزبدھ)بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے یکم مئی کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے آج بدھ کے روز بند رہیں گے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی آج بند رہے گی۔