چیئرمین پی اے سی کیلئے نام پر پی ٹی آئی میں لڑائی شدت اختیار کر گئی

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں شدت گئی، تحریک انصاف کا چیئرمین پی اے سی کے لیے سپیکر کو نام دینے کا دعویٰ بھی بے بنیاد نکلا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں شدت آگئی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لیے سپیکر کو نام دینے کا دعویٰ بھی بے بنیاد نکلا ہے ذرائع سپیکر آفس کے مطابق ابھی تک اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے تحریری طور پر کوئی نام نہیں دیا، پہلے اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیں شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا کے ناموں بارے زبانی بتایا تھا جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ پہلے خود اتفاق رائے پیدا کریں اور تحریری طور پر نام سپیکر کو بھجوائے جائیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام آنے کی صورت میں سپیکر تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے تاہم اندرونی اختلافات کے باعث اپوزیشن چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکی جبکہ ترجمان قومی اسمبلی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن نے ابھی تک سپیکر کو کوئی نام ابھی تک نہیں دیا۔