ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع، 2کروڑ 40لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

لاہور (آن لائن) ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2کروڑ 40لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک مختار احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی رسک اضلاع میں باقاعدگی سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، انسدادِ پولیو مہم میں 4لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے 91 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔