فیصل آباد (آن لائن) ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نام پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر منفی پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ لوگ صبح گالیاں دیتے اور شام کو پاوں پڑ جاتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن مذاکرات کے نام پر کسی سے بلیک میل نہیں ہو ں گے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیر اعلی اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ یہ لوگ صبح گالیاں دیتے اور شام کو پاوں پڑ جاتے ہیں، لیکن کسی صوبے کے وزیر اعلی کو دھمکیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آئی ایم ایف سے مذکرات شروع ہوے ان لوگوں نے ادارے کو خط لکھ کر قرض دینے سے روکنے کی کوشش کی۔ سعودی عرب سے سرمایہ کاری پر تعلقات آگے بڑھے۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ کیا تو ان لوگوں نے منفی پروپیگنڈہ پھیلانا شروع کر دیا۔ یہ سب نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان پر پابندیاں لگوانے کے لئے لابنگ فرمز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی، ایک سو۳ نوے ملین اور سایفر کے نام پر معافی نہیں ملنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی روٹی، سیکیورٹی اور دیگر عوامی امور پر مذاکرات کے لئے ضرور تیار ہیں۔ تاہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس بار انتشار کے لئے آپکو اسلام آباد پہنچنے کا موقع ہی نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments



