راولپنڈی (آن لائن)خیبر پختونخواہ کے علاقے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوتلاش کرکے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments



