لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے وکیل کو ایک بار پھر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس شاہد بلال حسن نے ایڈووکیٹ حذیفہ نعیم اور حافظ شاکر محمود کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایکس کی بندش کو غیر قانونی قرار دے، عدالت فریقین کو حکم دے کہ ایکس تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments



