شیخ رشید پر ایک ہی الزام میں مختلف شہرو ں میں مقدمہ کیخلاف محفوظ فیصلہ رواں ہفتے سنائے جانے کامکان

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر ایک ہی الزام میں اسلام آباداور دیگر شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس میں محفوظ فیصلہ رواں ہفتے جاری کیے جانے کاامکان ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیشی صاحب بتائیں یہ بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں؟تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب میں کہا کہ یو ایس بی ہے، وہ پیش کریں گے۔پچھلے بدھ کو شیخ رشید پر ایک ہی الزام میں اسلام آباد، دیگر شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی،کیسکی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیتھی۔شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق، سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے،جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا پولیس سے رپورٹ مانگی تھی، وہ آگئی ہے کیا؟سٹیٹ کونسل نے کہاکہ جی رپورٹ آ گئی ہے اور عدالت میں جمع کرا دی ہے،عدالت نے کہاکہ کوئی واقعہ اسلام آباد میں ہوا اور مقدمہ دوسری جگہ ہوا اس سے متعلق بتائیں،وکیل مدعی نے کہاکہ اسلام آباد میں مقدمہ درج نہیں ہوا، صرف کراچی میں درج ہوا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اسلام آباد میں درخواست دی جو مقدمہ درج نہیں ہوایف آئی آر میں لکھا ہے غلیظ اور گھٹیاں الفاظ بولے، رپورٹ میں بتا رہے بلورانی کہا،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں 161کی رپورٹ آئی کسی کی؟عدالت نے کہاکہ دوسری جگہ درج مقدمہ بھی متعلقہ پولیس سٹیشن کو منتقل کرنا پڑتا ہے،ثابت کریں غیراخلاقی کیا ہے، ایف آئی آر اور 161کی رپورٹ بتائیں،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ کرچی میں مختلف گواہان موجود ہیں جنہوں نے دیکھا۔بعدازاں عدالت نے دلائل پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھاجوکہ رواں ہفتے جاری کیے جانے کاامکان ہے۔