اسلام آباد(آن لائن) الیکشن ایکٹ 2017میں انٹرا پارٹی انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے ترامیم کرنا پی ٹی آئی کے لئے درد سر بن گیا، انٹر ا پارٹی انتخابات پر اعتراضات کے حوالے سے پی ٹی آئی وفد کل الیکشن کمیشن کی پولیٹکل فنانس ونگ کے سامنے پیش ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی انتخابات پر تیسری بار عائد اعتراضات کے حوالے سے طلبی پر پی ٹی آئی کا وفد کل الیکشن کمیشن کی پولیٹکل فنانس ونگ کے سامنے پیش ہوگا اور وفد کے فنانس ونگ کی جانب سے عائد اعتراضات سے اگاہ کیا جائے گا واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے الیکشن ایکٹ میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے لائی جانے والی ترامیم اب پی ٹی آئی کے ہی گلے میں فٹ ہوگئی ہیں اور الیکشن کمیشن نے انہیں ترامیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر تیسری بار اعتراضات عائد کئے ہیں۔
Load/Hide Comments



