راولپنڈی(آ ن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک باہمت قوم کی حامل ریاست ہے،قومی ترقی کے لئے قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا،پاک فوج اقتصادی ترقی کے لئے مکمل تعاون جاری رکھے گی،پاک فوج کا کردار مربوط قومی سیکیورٹی اور قوم کے بہتری کے لئے ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں وفاقی وزرا احسن اقبال،رانا تنویر حسین اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت کی۔گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس میں اعلی سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس کو قلیل مدت میں جی پی ائی کے تحت اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔کانفرنس میں Green Pakistan Initiative کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔وفاقی وزرا نے کہاکہ جی پی ا?ئی جدیدٹیکنالوجی اور بہتر واٹر منجیمنٹ پر توجہ مرکوز کی ہے۔جی پی ا?ئی کے اقدام سے فوڈ سیکیورٹی اور زرعی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔توقع ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی شعبے میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہترین اقدامات کیے جائیں گے،زراعت پاکستان کی لائف لائن ہے،زاراعت پاکستان کی لائف لائن ہے،گرین پاکستان انیشیٹو پاکستان میں زراعت کو بدل کر رکھ دے گا،جی پی ا?ئی زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا۔ فورم کو ماڈل زرعی فارمز، واٹر مینجمنٹ سکیمز،تکنیکی اختراعات سرمایہ کاری و شراکت داری جیسے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ فورم کو پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے اور فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments



