ملک کے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہزاروں ڈالر کمانے والی بچیوں سے مل کر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا یہاں خواتین کی حواصلہ افزائی کرنے آیا ہوں۔نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں ان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔سعودی عرب میں مختلف اداروں میں خواتین کی بڑی تعداد کام کر رہی ہے۔ملک کے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ گزشتہ روز شعبہ آئی ٹی میں خواتین کی خدمات کی پذیرائی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی دئے ۔