وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

کراچی(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی،مزار قائد پر پھول چڑھائے۔فاتحہ خوانی کی،قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی،مزار قائد پر پھول چڑھائے۔فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا اور بعد ازاں وزیراعلی سندھ ہاؤس کے لئے روانہ ہوگئے.