اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ناکام ہوگیا،ڈیڈ لاک برقرار ہے،حکومت شیر افضل کی جگہ عامر ڈوگر کی حامی ہے،ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے شیر افضل مروت کے نام سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیاجبکہ حکومت نے بھی شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی،حکومت عامر ڈوگر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر تیار ہے، ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں عامر ڈوگر کے پر اختلاف ہے۔عمر ایوب نے واضح کیا ہے کہ بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،دوسری جانب جے یو آئی ف کے نور عالم خان نے بھی لابنگ تیز کردی، چیئرمین پی اے سی کے جے یو آئی ف کی طرف سے جلد درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جے یو آئی ف سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے کیونکہ پی ٹی آئی تمام اراکین آزاد ہیں، سپیکر نے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



