پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے،سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں،صدرمملکت

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی ہے اور صدر نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے،پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں، وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔