کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا: شہبازشریف

لاہور (آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی اور سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان پر مبارکباد دی۔ ملاقات دوران امن وامان سمیت ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے درخواست کی کہ پنجاب کے مختلف یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے خالی آسامیوں پر جلد تعیناتیاں کی جائیں۔ پنجاب میں گندم کی فروخت کے حوالے سے کسانوں کودرپیش مسائل کوحل کیا جائے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔ کسانوں سے گندم کی خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ کسان ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔