وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو مکمل استعداد کے مطابق استعمال نہ کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق کمیٹی میں وزیر توانائی،سیکرٹری پاور ڈویڑن شامل ہیں جبکہ چیئرمین نیپرا اور سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چودھری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق کمیٹی اپنی سفارشات اور رپورٹ سات دنوں کے اندر پیش کرے گی،کمیٹی ضرورت کی بنیاد پر کسی بھی اضافی ممبر کو منتخب کر سکے گی، کمیٹی مٹیاری ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی ترسیل کے لیے مکمل صلاحیت کے عدم استعمال کی تحقیقات کرے گی،کمیٹی کے ٹی او آرز میں ٹرانسمیشنلائن کے ذریعے ترسیل کی منصوبہ بندی میں خامیوں کا تعین بھی شامل ہے،کمیٹی غفلت کی صورت میں ذمہ دار افراد اور ادارے کا تعین کرے گی،انکوائری کمیٹی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کرے گی،کمیٹی جنوب سے شمال تک بجلی کی ترسیل کے لیے اقدامات اور فوری حل بھی تجویز کرے گی۔