اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے بارشوں کے نتیجے میں پیش آئے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔متاثرین تک امداد کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکیں اور راستے کھولنے کا کام تیز تر کیا جائے۔
Load/Hide Comments



