وزیراعظم اپنی توجہ عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانے پر رکھیں گے،خرم دستگیر

اسلام آباد (آن لائن)رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی توجہ عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانے پر رکھیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے مزاحمت کریں گے ساتھ بات چیت کا بھی کہتے ہیں۔سابق چئیرمین جو کام کر رہے ہوتے ہیں اس کی تردید بھی کر رہے ہوتے ہیں۔پارلیمان میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔تشدد کی دھمکی پر پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔پارلیمنٹ میں گردنیں اور ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دیں گئیں۔پی ٹی آئی کسی نہ کسی این آر او کی کو شش کر رہی ہو گی۔