کوئٹہ +پشین(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے 75 سالہ مسائل کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے اور حالیہ انتخابات میں بننے والی دھاندلی زدہ جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے یہ اسمبلیاں خریدی اور بیچی گئی ہے بتایا جائے کہ بلوچستان کی اسمبلی 70 یا 80 ارب میں خریدی گئی ہے بلوچستان سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں پھیلے گی جو جعلی حکومت کو ہر محاذپر ناکام بنائے گی اس تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندھا گیا تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پشین میں عوامی اسمبلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہم نے 2018ء میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی تھی لیکن ایک بار پھر اس سے بڑی دھاندلی کرکے اسمبلیاں خرید و فروخت کے ذریعے بنائی گئی ہے ہم انہیں چلنے نہیں دیں گے۔ کیونکہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں ہے بلکہ متحد ہوکر جعلی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا،کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہے، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں! سیاست دان سیٹوں پر نہ بکے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ 8 فروری کے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے پاکستان اسلام کے لیے بنا مگر اسلام نظر نہیں آتا ملک کو سیکولر اسٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ملک کو غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے، معیشت کہاں جارہی ہے، انتخابات کے نام پر حکومت عوام کی، لیکن عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کچھ چیزوں کو ایجنڈے کے طور لایا جاتا ہے اب عوام براہ راست اسمبلی لگائیں گے وقت آگیا ہے کہ مجرم کو مجرم کہنا پڑے گا ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنایا جارہا ہے اور غلط پالیسوں کے ذریعے چلایا جارہا ہے حالانکہ ملک کو جمہوریت کیلئے بنایا گیا تو جمہوریت کہیں نظر نہیں آرہی اور نہ ہی آج تک کہیں خوشحالینظرآرہی ہے75 سال کے دوران تمام مسائل کی ذمہ دار اسٹبلشمنٹ ہے آج دنیا میں ایک فساد مچا ہوا ہے امریکہ جمہوریت کی بات کرتا ہے مگر ہمارے ملک میں آمریت کو سپورٹ کرتا ہے امریکہ ساری دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرتاہے مگر 20 سال تک افغانوں کا خون بہایاگیا امریکہ نے گوانتاناموبے جیل میں انسانوں پر کتے چھوڑے ان کا گوشت نوچا امریکہ نے عراق میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا پھر بھی انسانی حقوق کا علمبردار بنتا ہے امریکی وفد سے کہا کہ غزہ میں 40 ہزار مسلمان قتل ہوئے تم اسلحہ فراہم کرتے ہو اسرائیل کو فلسطینیوں کا خون بہانے کیلئے اسلحہ دیتے ہو مگر افغانستان میں انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں جو دہرا معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں صاف نظر آرہا ہے کہ آپ نے دھاندلی کا پروگرام بنا رکھا ہے اگر اس طرح الیکشن کرانے ہیں تو ہم اس جلسے میں قلعہ عبداللہ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اس قسم کے الیکشن کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں غزہ میں 40 ہزار افراد شہید کئے گئے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیل کوئی چیز نہیں یہ عربوں کی پیٹھ میں گھونپا گیا خنجر ہے ہمیں بحیثیت مسلمان اس خنجر کو اپنے جسم سے الگ کرنا ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان 24 کروڑ عوام کا ملک ہے عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ حکومت بنائے کسی اور قوت کو حکومت بنانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ہم فارم 45 والے لوگ اسمبلی میں چاہتے ہیں بلوچستان جمعیت علماء اسلام کا گڑھ ہے اور رہے گاہم انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نکلے ہیں تحریک کا آغاز پشین سے کردیا ہے اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا انہوں نے کہاکہ تحریک عوامی اسمبلی کا آغاز پشین سے ہوا ہے، اور پشین سے مولانا فضل الرحمان رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں تحریک کا اختتام اسی جوش وجذبے کے ساتھ اسلام آباد میں ہو گا محمود خان اچکزئی نے جو زبان پشین جلسے میں ہمارے رکن اسمبلی کے خلاف استعمال کی ہے اس پر افسوس ہوا جمعیت علماء اسلام نے 8فروری کوہونے والے انتخابات کو مسترد کردیاہے جمعیت 8فروری کے الیکشن سے مطمئن نہیں ہے الیکشن میں دھاندلی کرنے والے اداروں کا احتساب کرناچاہیے تمام جماعتوں کو ہماری تحریک کو سپورٹ کرنا چاہیے ریاست کی ذمہ داری ہے ملک مین اسلامی نظام کاتحفظ کریں جماعت ملک میں عوامی مسائل کے لیے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے یہ جلسہ قائد جمعیت کے اس اعلان کی کڑی ہے کہ اب فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں اور چوراہوں پرہوں گے جمعیت کے اکابرین نے اس خطے سے انگریزوں کے تسلط کے خلاف جدوجہد کی تھی آج پاکستان کی سیاست پر سرمائے اور دولت کا قبضہ ہے اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جس پر سرمائے اور دولت کا قبضہ ہو ہمارے اکابرین نے اس سرمائے دولت اور طاقت کی ہمیشہ مخالفت کی جو دین اور اسلام کے خلاف استعمال ہورہی ہوآج اسمبلیوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو نہ بلوچ،نہ پشتون اور نہ ہی عوام کی نمائندگی کرسکتے ہیں اس الیکشن میں سیٹ خریدنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے سرمایے کے بل بوتے پر بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے شیخ الہند کے نظریے پر چلتے ہوئے اپنی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں گے مرنے کیلئے تیار ہیں مگر ملک میں سرمایہ،زور زبردستی اور طاقت کی سیاست کو تسلیم نہیں کریں گے عالمی طاقتیں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پرخاموش ہیں فلسطین میں خواتین اور بچوں کے قتل عام پر تو سب خاموش ہیں یہی قوتیں افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی بندش پر واویلا کر رہی ہے آج پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن کو کاروبار بنادیا گیا ہے پیسے کے بل بوتے پر اسمبلی میں پہنچنے کیلئے علماء کا راستہ روکنے کا سلسلہ مزید نہیں چلے گا2024 کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی گئی جمعیت کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ قائد کی جانب سے شروع کی گئی تحریک کو ہر حال میں کامیاب بنائیں اور یہ اجتماع 2024 کے فروخت شدہ الیکشن کو مسترد کرتا ہے پشین کے عوام نے قائد جمعیت کو اختیار دے دیا ہے کہ فرخت شدہ الیکشن کے خلاف تحریک کا آغاز یہاں سے کریں الیکشن کمیشن کو شرم نہیں آتی ہے کہ 75 سال سے اسلامی ریاست بننے کا انتظار کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments



