ملک میں جاری حالیہ بارشوں کے بعد تریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی آمد و اخراج کی رپورٹ جاری

تربیلا(آن لائن)ملک میں جاری حالیہ بارشوں کے بعد تریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی آمد و اخراج کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 38 ہزار500 کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک ہے منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 55 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہیچشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 17 ہزار 800 اوراخراج 1 لاکھ 11 ہزار 800 کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد23 ہزار500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک ہے نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 82 ہزار900 کیوسک اور اخراج 82 ہزار 900 کیوسک ہے۔ترجمان نے آبی ذخائر کے حوالے سے بتایا کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ78 ہزار ایکڑفٹ ہے تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 18 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے نوشہرہ پر دریائے کابل اور منگلا پردریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کیاوسط بہاؤپر مشتمل ہیں۔