اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی شدید مذمت،غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش،زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں وزیر داخلہ کی زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا اور کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں ملک کے امن اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
Load/Hide Comments



