اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں فیض آباد دھرنے والے معاملے میں ذاتی طور پر شامل نہیں ہوا تھا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصلہ ہوا تھا کہ پیر تک دھرنا ختم کرنا ہے۔پنجاب پولیس دھرنے ختم کرنے کے لئے وہاں نہ پہنچی۔پتہ چلا کہ پنجاب پولیس دباو میں تھی اس لئے دھرنے ختم کرانے کے لئے وہاں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کا معاہدہ مجھ سے ڈسکس نہیں ہوا۔مجھے معلوم نہیں کہ جنرل ر فیض حمیدزبردستی معاہدے میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہادھرنا ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت کی صورتحال کے مطابق صیح تھا۔انہوں نے کہا مجھ سے 24سوالات پوچھے گئے تھے۔مجھے عدالت میں بلایا گیا میں پیش ہوا اور جواب دیا۔اس معاملے کا حتمی نتجہ نکلنا چاہئے جرم ہوا ہے تو سزا دی جائے ورنہ کلئیر کیا جائے.
Load/Hide Comments



