لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے روس کے سفیر البرٹ خوریف (Albert Khorev) نے ملاقات کی۔ملاقات میں زراعت، ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی۔روس کے سفیر البرٹ خوریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ روس پاکستان کے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں – روس کے زرعی تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں – روس سے زیادہ پیداوار والے بیج کی پیداوار حاصل کرنے کے خواہاں ہیں – البرٹ خوریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں – پاکستان دیر ینہ دوست اور خطے کا اہم ملک ہے.
Load/Hide Comments



