راولپنڈی (آن لائن)چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک نے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ پاک ترک عسکری قیادت نے دو طرفہ عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے سٹریٹیجک تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ترک چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے ترک مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Load/Hide Comments



