پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحات طے کرلی ہیں، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحات طے کرلی ہیں، ہم توانائی کے شعبے میں کمزوریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ملک اب اس نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا،کچھ افسران بجلی چوری ہونے دیتے ہیں اور اس کا حصہ بھی بنتے ہیں، بجلی چوری کرنے والوں کا بوجھ اب برداشت نہیں کرسکتے،پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیاں ایک مہینے کے اندر سیدھی ہوجائیں اور اوور بلنگ کرنے والے اور بجلی چوریوں میں ملوث افسران کو انکوائریوں کے بعد برطرف کریں۔وہ جمعرات کو پریس کانفرنس کررہے تھے،وزیر توانائی نے مزید کہا کہ معیشت کی آدھے سے زائد خرابی بجلی شعبے کی نا اہلی سے ہے، بجلی کے شعبے میں نقصانات سب سے بڑا چیلنج ہے،ڈسکوز کے نقصانات 560 ارب سے زائد ہیں،ڈسکوز میں بیٹھے افسران ملازمین بھی شعبے کی خرابی کا باعث ہیں،ڈسکوز کے 20 فیصد ملازمین بجلی چوری نا اہلی میں ملوث ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک ان چوروں لٹیروں کا بوجھ مزید برادشت نہیں کر سکتا،بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے،بدقسمتی سے منسٹری میں لوگوں سے میٹرز کا پوچھا نہیں تھا،23 اپریل سے پہلے پہلے ہر لائن مین ایس ڈی او کیلئے احکامات ہیں،ایس ڈی او لائن میں چل کر ہر فیڈرز پر کنڈے چیک کریں گے،بورڈز کو مکمل اختیارات دے رہے ہیں ان کے فیصلوں کے وہ ذمہ دار ہونگے،اگر بجلی کا شعبہ ٹھیک ہو جائے تو معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ دو تین ہفتوں مکمل جائزہ لیا ہے،پاور سیکٹر سے متعلق ریفارمز کا فیصلہ کیا گیا ہے،ریفارمز سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے بتائی جائیں گی،وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بیٹھے اپنے پرائے نہیں رہیں گے،2017 میں نیٹ میٹرنگ نہیں ہوتی تھی،گزشتہ 4,5 سالوں میں سولرائزشن کی صحت بڑھی ہے،سولر یونٹ کی قیمت کو ریشنلائزیشن ضروری ہو گئی ہے،دیکھنا ہو گا کیوں غریب آدمی پر کیسپٹی کا بوجھ پڑے،آئندہ ہفتے تک نئے بورڈز سے متعلق فیصلہ کابینہ سے ہو جائے گا،ڈسکوز کی نجکاری ضروری ہے کہیں نہیں لکھا ہوا سیکرٹری وزیر ان کو چلائے،نقصانات میں چلنے والی ڈسکوز کی نجکاری ہوگی اور ہر حال میں ہوگی،آج سے ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کے بورڈ کارکردگی پر جوابدہ ہونگے۔