موجودہ مشکل حالات میں شیر افضل مروت کا غیر ذمہ داری کی حد ہے:مسر ت چیمہ

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت جیسے زیرک سیاستدان نے جو دانستہ یا غیر دانستہ طور پر جو بیان دیا ہے اس سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے، میں اس بات کی گواہ ہوں کہ جب بانی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا تو جن سربراہان نے ان کی خیریت دریافت کی تھی ان میں محمد بن سلمان سب سے پہلی شخصیت تھے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پارٹی اور بانی چیئرمین مشکل میں ہیں ایسے وقت میں ایسا بیان دینا غیر ذمہ داری کی حد ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی بانی چیئرمین کی مشکلات حل کریں اور جلدی سے انہیں رہائی ملے تاکہ وہ پارٹی کے معاملات خود چلا سکیں۔