اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن وامان کی صورت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگا ہ کیا،ملاقات میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور کابینہ کے ناموں پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی اور امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے متعدد اقدامات کو سراہا۔
Load/Hide Comments



