لاہور(آن لائن)فاسٹ بولر محمد عامر نے چار سال بعد قومی ٹیم کی جرسی پہنے تصویر شیئر کردی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر محمد عامر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں قومی ٹیم کی جرسی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شروع اللہ کا نام لے کر، الحمدللہ، تقریباً چار سال بعد جرسی پہنی ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
Load/Hide Comments



