لاہور (آن لائن) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلا ؤگھیرا ؤکے مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخوات میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا، فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔درخواست میں عدالت سے اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔عمر سرفراز پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤکا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔
Load/Hide Comments



