اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا،وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کر دی،محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائیگا،اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے۔ ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں،عوام کو فورا ریلیف دیا جائیگا،بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
Load/Hide Comments



