نئی حکومت کے 43 ایام میں 2 مرتبہ پٹرول مہنگا

اسلام آباد(آن لائن)موجودہ حکومت کے 43ایام میں پیٹرول کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے چار مارچ کو حلف اٹھایا اور کابینہ تشکیل دی،16 مارچ کو ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے فی لٹر کمی کی گئی،16 مارچ کو پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا،31 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پیڑول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 22پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، 16 اپریل کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،16اپریل سے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 53 پیسے بڑھائی،16 اپریل سے حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا،مجموعی طور پر 43 ایام میں موجودہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا،43 ایام میں ڈیزل کی قیمت میں 4.99 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی،آج سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،مجموعی طور پر موجودہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا۔