لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار رہا.