ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ ذرائع کے ماطبق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے کر لیئے گئے ہیں، صدر ابراہیم رئیسی، آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔