سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بونیر میں کارروائی

راولپنڈی، بونیر(آن لائن)سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بونیر میں کارروائی،انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ سلیمعرف ربانی مارا گیا،کارروائی کے دوران دو دہشت گرد زخمی ہوئے،بہادری سے لڑتے ہوئے دھرتی کے دو بہادر سپوت بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاجس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ سلیم عرف ربانی مارا گیا کارروائی کے دوران دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے مارے جانے والا دہشت گرد سلیم عرف ربانی نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملو ں بلکہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھاحکومت کی جانب سے دہشت گرد سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران دھرتی کے دو بہادر سپوت شہیدشہداء میں 36 سالہ لانس حوالدار مدثر محمود شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید لانس حوالدار مدثر محمود کا تعلق راولپنڈی سے تھا، لانس نائک حسیب جاوید بھی دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے شہید لانس نائک حسیب جاوید کی عمر 27 سال اور تعلق پونچھ، آزاد کشمیر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیزی سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔