اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ 40 پر بس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کیاندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار،مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں دہشتگردی کے اس واقعے کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے۔ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
Load/Hide Comments



