اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔بلاول بھٹو نے نوشکی میں قتل ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ او معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی ‘ بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں ‘۔
Load/Hide Comments



