شاہد آفریدی نے محمد رضوان کو کپتان بنانے کی کوئی تجویز نہیں دی تھی: ذکاء اشرف

لاہور (آن لائن) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے شاہد آفریدی کی جانب سے انہیں محمد رضوان کو کپتان بنانے کی تجویز دینے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ ایک رپورٹر نے ذکاء اشرف سے استفسار کیا کہ کیا شاہد آفریدی نے محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کا کپتان مقرر کرنے کی سفارش کی تھی؟۔ ذکاء اشرف نے جواب دیا کہ آفریدی نے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔ذکاء اشرف نے کہا کہ “انہوں نے (شاہد آفریدی) نے مجھے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔ ذکاء اشرف نے ریمارکس دیئے کہ بابر اعظم نے اپنے دور میں کپتانی کی ذمہ داریوں کے ساتھ جدوجہد کی۔ بابر اعظم کو حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی جگہ لے کر وائٹ بال کرکٹ کے لیے قائد کے طور پر بحال کیا گیا تھا۔ بابر اعظم نے اس سے قبل ذکاء اشرف کی قیادت میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑ دی تھی۔