سعودی عرب کے ساتھ فیفا کوالیفائر سے قبل جناح سٹیڈیم کو نئی فلڈ لائٹس مل گئیں

لاہور (آن لائن) 6 جون کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے ٹکراؤ سے قبل جناح اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب بالآخر مکمل ہو گئی ہے۔ 6 اپریل کو جناح اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے والے فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے وفد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں لگ بھگ 225 فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں۔سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کے لیے فیفا کا معیار 1800 لیمینز ہے اور ذرائع کے مطابق جدید ترین فلڈ لائٹس فٹبال کے اعلیٰ ادارے کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) نے پہلے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF) کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اسلام آباد میں انتہائی متوقع تصادم سے قبل فلڈ لائٹس نصب کر دی جائیں گی۔