لاہور (آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج (بروز منگل)دفتروزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ شوال المکرم 1445ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



