فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی بحران کا ختم ہونا ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی پر توشہ خا نہ کیس کا الزام درست ہے،سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہر آسکتے ہیں استغاثہ کی کمزور یوں کا فائد ملزم کو پہنچتا ہے پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار ایک ہی شخص ہے جس کا نام عمران خان ہے اور سیاسی بحران کو دور کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی بانی پی ٹی آئی ہیں ملک کو سیاسی بحران صرف میاں نواز شریف ہی نکا ل سکتے ہیں، آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کا کہناتھاکہ توشہ خان کیس 100فیصد درست ہے یہ ایک حقیقت ہے توشہ خانہ سے اشیاء چوری کئی گئیں اور پھر ان کو بازار میں فروخت کیا گیا اس طرح کیس میں جوالزامات ہیں وہ درست ہیں اور حقیقت پر مبنی ہے،عمران خان کو کورٹ آف لاء سے سزائیں ہوئی ہیں ایک ہفتے میں 31سال کی سزائیں دی گئی وہ سکرین پرچھائے رہے بانی پی ٹی آئی کو کسی نے دباؤ میں سزائیں دی ہے تو اسے سامنے آنا چاہئے اگر کیسز میں سزائیں معطل ہوتی ہیں تو عمران خان باہر آسکتے ہیں مگر کیسز توبرقراررہیں گے انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو موجو دہ بحرانوں سے صرف ایک ہی شخص نکال سکتا ہے وہ میاں نوازشریف ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو ایک ہی جگہ جمع کرسکتے ہیں بات غلط ہے ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں جولوگ منتخب ہوئے ہیں وہ کام کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت کوشش کررہی ہے ملک حالات جلدازجلد ٹھیک ہوجائیں انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام ترموجوہ حالات کا ذمہ دار عمران خان ہے جبکہ معاشی اورسیاسی بحران کو دور کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی بانی پی ٹی آئی ہیں.
Load/Hide Comments



