اسلام آ باد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بھارتی ہم منصب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ بھارت اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے اس طرح کی بیان بازی کر رہا ہے، د وبارہ دراندازی کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، حساب برابر کیا جائے گا کوئی ادھار نہیں رکھیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان بے بنیاد اور اعراف جرم ہے۔ بھارت اپنی سیاسی مجبوری کے باعث اس طر ح کی بیان بازی کر رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت ایڈونچر کی کوشش کریگا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بھی ہم نے بھارتی طیارہ مار گرایا انکے پائلٹ کو پکڑا اور خیرات میں واپس کر دیا۔ انہوں نے کہا جو پہلے ہوا تھا دوبارہ بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بھارت کی دہشتگردی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی۔ کنینڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارت کا ملوث ہونا واضع ہو چکا۔ ہم بین الاقوامی سطح پر بھی معاملے کو اٹھائیں گے تاہم خود بھی اس کا جواب دیں گے۔ ہم خود حساب برابر کریں گے کوئی ادھار نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا دفاع کرنا اور اشتعال انگیزی کا جواب دینا جانتے ہیں۔
Load/Hide Comments



